ابنا: اردن کے شاہ عبداللہ نے ملک کی پارلیمان تحلیل کرتے ہوئے ملک میں قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کرکے اپنی بادشاہت کو بچانے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے یہ اعلان ملک میں نئے الیکشن کے لیے ہونے والے مظاہروں سے قبل کیا ہے۔ان مظاہروں کو عرب ممالک میں احتجاجی تحریکوں کے تناظر میں اردن کے بادشاہ کے لیے سب سے بڑا چیلینج قرار دیا جا رہا تھا۔شاہ عبداللہ دوئم نے ملک میں سیاسی اصلاحات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
.....
/169